ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاسرگوڈ میں ٹرک اور بس کے درمیان تصادم - پانچ افراد زخمی 

کاسرگوڈ میں ٹرک اور بس کے درمیان تصادم - پانچ افراد زخمی 

Mon, 13 May 2024 18:31:17    S.O. News Service

کاسرگوڈ ، 13/ مئی (ایس او نیوز) اوپلا گیٹ کے قریب آج صبح ایک نجی بس اور ٹرک کے درمیان پیش آئے تصادم کی وجہ سے بس ڈرائیور سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔
    
عینی شاہدین کے مطابق جب ایک کنٹینر ٹرک نے مسافروں کو اتارنے کے لئے رکی ہوئی بس کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی تو یہ حادثہ پیش آیا جس کی وجہ سے بس کے سامنے والے حصے کو شدید نقصان پہنچا اور  بس ڈرائیور اشرف اس میں پھنس کر رہ گیا ۔ مقامی لوگوں نے بڑی مشقف کے بعد زخمی ڈرائیور اشرف کو باہر نکالا ۔ اس کے علاوہ دیگر چار مسافر زخمی ہوگئے ۔  
    
حادثے کی وجہ سے کچھ وقت کے لئے نیشنل ہائی وے ٹریفک متاثر رہی جس کے بعد منجیشور پولیس نے موقع پر پہنچ کر موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت کے لئے راہ ہموار کر دی ۔ 


Share: